مسافر ٹرین بالا حکام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے عوام کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی

Talhar

Talhar

تلہار (امتیاز سندھی) حیدرآباد سے بدین روٹ پر چلنے والی مسافر ٹرین بالا حکام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے عوام کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی ٹرین کی آمدو رفت کا کوئی مقرر وقت نہ ہونے کے سبب مسافروں کو کئی گھنٹے تک انتظار کرکے اسٹیشنوں پر وقت ضایع کرنا پڑتا ہے جبکہ بدین ، تلہار، پیرو لاشاری، ڈندو، ماتلی سمیت مختلف جگہوں کے سیکڑوں مسافرین ٹرین کی سہولت وقت پر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ناکارہ کوچز اور وینوں میں تنگ حالت میں جانوروں کی طرح سفر کرنے پر مجبور ہیں حیدرآباد سے بدین چلنے والی مسافر وین اور کوسٹروں کی حالت زبون اور ناکارہ ہونے کے باوجود حکام نے انہیں قانونی اجازت دے رکھی ہے جو کہ دھکے پر اسٹارٹ ہوتی ہیں اور ان میں سفر کرنے کی قابلیت بلکل ختم ہوچکی اسی وجہ سے ہی آئے روز حادثات میں سیکڑوں خاندان اجڑ گئے لیکن ٹرانسپورٹرز مافیہ کیخلاف کسی نے بولنے کی ہمت نہ کی مسافروں سے بدتمیزی خصوصن خواتین کو آنے جانے میں شدید دشواریاں ہیں گاڑیوں میں مسافروں کو جانوروں کی طرح لد کرکے ٹرانسپورٹرز بلا خوف کچھ کھائو اور کچھ کھلائو کی پالیسی اختیار کرکے گاڑیوں کو رواں دواں چلا رہے ہیں۔

جبکہ ٹرین کے سستے اور آسان سفر کو ناکام کرنے کیلئے جان بوجھ کر سازشیں کی جا رہی ہیں کئی سال پہلے اس ٹریک پر اپ ڈائون متعدد گاڑیاں چلتی تھیں لیکن اب ایک ہی گاڑی تک محدود ہے جو جاتی ہے تو پتا نہیں ہوتا کہ منزل تک پہنچے گی کہ نہیں حکام نے مذکورہ ریلوے ٹریک کو بھی نظر انداز کردیا ہے جس کے باعث اس کی حالت کمزور اور مخدوش بنتی جا رہی ہے بدین ضلع کی عوام نے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق ، جنرل مینجر اور بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے حیدرآباد سے بدین تک ریلوے لائین کی مرمت کرائی جائے اور ٹرینوں کو پابندی سے چلا کر وقت میں اضافہ کیا جائے تاکہ عوام کو سفر کی بہترین سہولیات میسر ہو سکیں۔

امتیاز جونیجو تلہار