تربیت کی ضرورت بلاول کو نہیں چوہدری نثار کو ہے: مولا بخش چانڈیو

Maula Bakhsh Chandio

Maula Bakhsh Chandio

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ اطلاعات سندھ کے جاری کردہ بیان میں مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے وزیر داخلہ کی بلاول بھٹو پر تنقید کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دانشمندی عمر سے نہیں آتی۔

سیاست بلاول بھٹو کے خون میں شامل ہے۔ مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ تربیت کی ضرورت بلاول کو نہیں چوہدری نثار کو ہے۔

چوہدری نثار پورس کے ہاتھی ہیں جو نواز حکومت کو چلتا نہیں دیکھ سکتے۔ چوہدری نثار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑیں اور اپنی وزارت پر توجہ دیں۔