ٹرانزیکشن ٹیکس؛ تاجر تنظیموں کا یکم اگست ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Transporter Container Strike

Transporter Container Strike

لاہور / اسلام آباد / ملتان / کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر کی تاجر تنظیموں اور اسمال ٹر یڈرز نے بینکوں سے رقوم کے لین دین پر عائد کیے جانے والے 0.3 فیصدود ہو لڈنگ ٹیکس کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کے پلیٹ فارم سے یکم اگست کو ملک گیر شٹر ڈاؤ ن کا اعلان کرتے ہوئےاحتجاج کی کال دے دی۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تاجروں کو 27 جولائی کو مذاکرات کے لیے بلا لیا۔جمعے کو آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے مقامی ہال میں منعقدہ تاجر کنو نشن میں تمام صوبوں، پنجاب کے اضلاع اور تحصیل کی سطح پر صدور و سیکریٹریزکے علاوہ لاہور بھر کی تھوک و پر چون مارکیٹوں کے عہدے داران نے شر کت کی۔ تاجر کنو نشن کا لو گو’ہم سب تاجر ایک ہیں‘ تھا جس میں آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ شفیق، صدر اجمل بلو چ، جنرل سیکریٹری نعیم میر، صدر انجمن تاجران پنجاب محبو ب سر کی۔

صدرانجمن تاجران سندھ عبدالقیو م قر یشی، بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، پختونخواکے صدر حاجی حلیم جان، کراچی اتحاد کے صدر جمیل پر اچہ، انجمن تاجران لاہور کے صدر آغا عدنان، شیخ عرفان اقبال، قومی تاجر اتحاد کے مرکزی صدر شیخ مشتاق سمیت تاجر نمائندوں کی کثیر تعداد مو جو د تھی۔ تاجر نمائندو ں نے بینک ٹرانزیکشن ٹیکس کو یکسر مستر د کر تے ہوئے واضح کیا کہ ہم کسی بھی قسم کا ڈائر یکٹ ٹیکس نہیں دے سکتے۔

تاجر پہلے ہی معاشی مسائل سے دوچار ہیں، حکو مت ٹیکس ضرور لے لیکن تاجروں کی مشاورت سے اور اگر زبر دستی کی گئی تو تاجر سراپا احتجاج بنتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے سڑکو ں پر نکل آئیں گے جس کی ذمے داری حکومت پر ہو گی۔ میڈیا سے گفتگو میںکنو نشن کے میز بان اور آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکریٹری نعیم میر نے کہا کہ تاجر نمائندے حکو مت کے ساتھ 27جولائی کو مذاکرات میں شرکت کر یں گے۔ اگرحکو مت نے ہمار ا جائز مطالبہ تسلیم کیا تو ہڑتال کی کا ل واپس لے لی جائے گی۔

انھوں نے خالد پرویز گروپ کو بھی مل بیٹھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ 5اگست کی کال واپس لے لیں اور ہمارے ساتھ بیٹھ کر متفقہ طور پر ہڑتال کی نئی تاریخ کا اعلان کریں تو یہ تاجروں کے وسیع تر مفاد میں ہو گا۔ انھو ں نے کہا کہ حکو مت فراخ دلی کا مظاہرہ کرے۔ اسلام آباد سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق تاجروں نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل کے لیے کل 26 جولائی کو اجلاس طلب کر لیا۔

تاجروں کو ایک پلیٹ فام پر اکٹھا کرنے کے لیے فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے ملک گیر رابطے شروع کر دیے ہیں تاکہ وزیر خزانہ سے مذاکرات کے دوران مشترکہ لائحہ عمل تیار کرکے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے۔ بزنس رپورٹر کے مطابق آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین اور آل پاکستان انجمنِ تاجران کے سینئر نائب صدر عتیق میر پیر 27 جولائی کو وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے اسلام آباد میں بلائے گئے تاجروں کے اہم اجلاس میں شرکت کرینگے۔

ان کے ہمراہ FPCCI کے نائب صدر اور ایف بی آر کی ٹیکس ریفارم کمیٹی کے رکن زبیر طفیل، اشفاق تولہ، آل کراچی تاجر اتحاد کے وائس چیئرمین اکرم رانا اور سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین شیخ حبیب بھی شامل ہونگے جبکہ اجلاس میں FBR کے چیئرمین طارق باجوہ اور دیگر ممبرز بھی موجود ہونگے۔

ملاقات میں تاجروں کی جانب سے بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس کے فیصلے پرعملدرآمد فوری طور پر روکنے کا مطالبہ اور انکم ٹیکس قوانین کو سادہ اور آسان بنانے کے تحت تجاویز پیش کی جائینگی، اس سلسلے میں عتیق میر نے پریس و میڈیا کو بتایا کہ تاجر برادری کسی بھی صورت اور کسی بھی شرح سے بینک ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس قبول نہیں کریگی۔