ٹرانسفارمرز چوریاں، پشاور میں تین رکنی گروہ گرفتار

Transformers

Transformers

پشاور (جیوڈیسک) پولیس نے شہر بھر میں ٹرانسفارمرز کی چوریوں کا سراغ لگاتے ہوئے گروہ کے تین ارکان کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ علاقہ میں ٹرانسفارمر چوری میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے جس پر پولیس نے فوری طورپر گروہ کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی اور نواحی علاقہ داودزئی سے گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزموں کے قبضے سے چوری شدہ چار ٹرانسفارمرزبھی برآمد کئے گئے۔ پولیس نے گروہ سے ٹرانسفارمر اتارنے کے آلات بھی برآمد کر لئے۔