راہداری منصوبہ ترقی اور خوشحالی کیلئے گیم چینجر ہے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے گیم چینجر ہے، سی پیک منصوبوں سے پاکستان ہی نہیں پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اورترقیات احسن اقبال نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی صورت حال اور پاک چائنہ اکنامک کوریڈور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت پنجاب میں منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے، ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ پر دن رات کام ہورہا ہے، جو 2017 کے اختتام تک مکمل ہو جائے گا۔