نقل کی مکمل روک تھام کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے

Exam Copy

Exam Copy

وڈھ (نمائندہ خصوصی) نقل کی مکمل روک تھام کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ نقلی معاشرے کی مکمل خاتمہ ضروری ہے۔نقل سے کھوکھلاذہن اور سوچ کا سند یافتہ شخص وجود میں آتا ہے۔

عبدالقدوس اچکزئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی نے ایف اے/ ایف ایس سی کے امتحانی مرکز وڈھ کا دورہ کیا اور امتحان کے ماحول اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقل کا مکمل خاتمہ ضروری ہے جس کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں اور مزید سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ جس معاشرے میں نقل کا نظام رائج ہو وہاں کسی تعلیم یافتہ آدمی کا امید نہیں رکھا جاسکتا ہے پھرنتیجتاََ اُس معاشرے میں تعلیم یافتہ نہیں سند یافتہ لوگ ملتے ہیں

۔ہمیں تعلیمی معیار کو بلند کرکے اور سخت اور ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے اداروں سے نکل کر آگے جانے والے طلباء اور طالبات ایک تعلیم یافتہ معاشرے کو تشکیل دے سکیں اور ہمارے معاشرے کو کھوکھلا کرنے والا ناسور نقل کا خاتمہ ہوسکے۔