کچرے کے ڈھیروں کو ہٹانے اور کچرا پھنکنے والوں کے خلاف کاروائی کے حوالے سے مہم کا آغاز

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کی خصوصی انتظامات کے حوالے سے اقدامات مزید تیز کر دیئے گئے۔ شاہ فیصل زون کی حدود میں ریلوے ٹریک کے اطراف کچرا اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو اُٹھا نے اور ریلوے ٹریک کے اطراف کوڑا کرکٹ اور کچرا پھنکنے والوں کے خلاف کاروائی کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی محمد زمان ناریجو نے شاہ فیصل زون میں ریلوے لائن کے اطراف صفائی وستھرائی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو اُٹھا نے کے حوالے سے خصوصی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ کچرے کے ڈھیروں کو اُٹھا کر بروقت ٹھکانے لگا نے کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار احمد سومرو ،میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو ،سپرٹینڈنگ انجینئر غلام سرور چاچڑ ،ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر اسلم پرویز بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے عمل کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا یا جائے خصوصاً شاہ فیصل زون کی حدود میں قائم ریلوے ٹریک کے اطراف کچرے کے ڈھیروں کو اُٹھا نے کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک کے اطراف کوڑا کرکٹ اور کچرا ڈالنے پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار احمد سومرو اور میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو نے کہاکہ بلدیہ کورنگی ضلعی حدود میں صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے عملی جدو جہد میں مصروف ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کے چپے چپے کو صاف ستھرا اور سربز بنایا جائیگا۔۔

پبلک ریلیشن آفیسر۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی