معروف ٹریولز مہر گل مری کے بھائی حاجی علی نواز مری کا چہلم

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابو حمزہ ٹریولز اور کوالٹی ٹریولز کے چیف ایگزیگٹیو معروف ٹریولز مہر گل مری کے بڑے بھائی حاجی علی نواز مری جن کا مکہ مکرمہ میں انتقال اور جنت مالا میں تدفین کی گئی ۔مرحوم کا چہلم پاکستان کے کئی شہروں میں ان سے محبت کرنے والوں اور قربت رکھنے والوں ،عزیز و اقارب اور دوستوں نے چہلم کے موقع پر ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

شہر کراچی میں شاہ فیصل کالونی مدینہ مسجد ،گلستان جوہر پہلوان گوٹھ جامع مسجد بخاری غوثیہ مسجد اور بہادر آباد ،نیو کراچی اور ناظم آباد کی کئی مساجد میں حاجی علی نواز کے چہلم پر دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں مرحوم کے ایصال ثواب اور مغفرت کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔