غداری کیس، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی تقرری بارے دستاویزات جمع

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی تقرری سے متعلق اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔

پرویز مشرف کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے اضافی دستاویزات عدالت عظمیٰ میں جمع کرائیں جن میں عبدالحمید ڈوگر کی بطور چیف جسٹس تقرری کی سمری اس کی منظوری اور نوٹیفکیشن شامل ہے۔

اضافی دستاویزات میں تین نومبر کی ایمرجنسی کے بعد عدلیہ میں ججز کی تقرری سے متعلق عبدالحمید ڈوگر کی ایڈوائسز اور اس حوالے سے قومی اسمبلی کی منظور کردہ قرار داد کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔