سنگین غداری کیس میں شوکت عزیز بیان ریکارڈ کرانے پر آمادہ

Shaukat Aziz

Shaukat Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم شوکت عزیز سنگین غداری کیس میں شامل تفتیش ہونے پر راضی ہو گئے تاہم انھوں نے سیکیورٹی وجوہ کی بنا پر پاکستان آ کر بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کر دیا، شوکت عزیز نے ایف آئی اے کو 7 فروری کو متحدہ عرب امارات میں آ کر بیان ریکارڈ کرانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے سنگین غداری کیس میں شامل تفتیش ہونے کی تحریری طور پر یقین دہانی کرائی ہے، ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیا کی سربراہی میں ٹیم یو اے ای جاکر شوکت عزیزکا بیان ریکارڈ کرے گی۔

واضح رہے کہ اس کیس میں مرکزی ملزم سابق صدر پرویز مشرف 21 دسمبر کو اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں جبکہ سابق چیف جسٹس عبد الحمید ڈوگر نے شامل تفتیش ہونے کے بجائے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔