خزانے سے وزیراعظم کی ذاتی وضاحتی اشتہاری مہم، پی پی کا توجہ دلاؤ نوٹس

Parliament

Parliament

اسلام آباد (جیوڈیسک) توجہ دلاؤ نوٹس شازیہ مری، نوید قمر، عمران لغاری اور دیگر کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت پاناما لیکس پر وزیر اعظم کی وضاحتوں پر مبنی بڑے بڑے اشتہارات دے رہی ہے۔

اشتہاری مہم پر آنے والے اخراجات قومی خزانے سے ادا کئے جا رہے ہیں، یہ ٹیکس دہندگان کا پیسہ کسی کی ذاتی وضاحتوں کیلئے خرچ نہیں کیا جا سکتا۔

قانون وزیر اعظم یا ان کے اہلخانہ کی وضاحتوں کیلئے ٹیکس کا پیسہ خرچ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ وزیر اطلاعات اس معاملے پر قومی اسمبلی میں جواب دیں۔