درخت زمین کی حفاطت کا قدرتی ذریعہ ہیں۔ ممتاز بیگ

رحیم یارخان : اسسٹنٹ گورنر روٹری انٹرنیشنل ممتاز بیگ نے” ٹری پلانٹیشن پراجیکٹ ”کے تحت شجرکاری مہم کے دوران پودے لگاتے ہوئے کہا کہ ایک درخت دس لوگوں کیلئے آکسیجن فراہم کرتا ہے۔ وطن عزیز کا ہرفرد ہرسال ایک درخت لگائے او ر تین سال تک اسکی حفاظت کرے تو بہت جلدملک سرسبزو شاداب ،فضاء کثافتوں سے پاک اور درجہ حرارت نارمل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخت پھل، لکڑی، سایہ، خوراک و ایندھن کیساتھ انسانوں، جانوروں، پرندوں ،شہری و دیہاتی زندگی کیلئے یکساں مفید ہے۔

درخت زمین کی حفاطت کا قدرتی ذریعہ ہیں۔ کلب سیکرٹری احمد اویس عارف نے بتایا کہ ایک درخت سالانہ چارٹن گردوغبار ہوا سے کھینچ کر اسے صاف اورجدید طرز زندگی میںماحول کو خوبصورت بناتا ہے۔رو ٹری کلب زمین کا حسن برقرار رکھنے کیلئے درختوں بارے آگاہی مہم جاری رکھے گا۔ لہذاہر ثخص اپنے حصہ کا درخت لگاکرماحول دوست ہونے کافرض ادا کرے۔اس موقع پرکلب ممبران عمیر عزیز،ضیغم علی احمد، طحہٰ بیگ، احمد اویس،گفتارمریم، محمد احمد، جوزیہ مریم، شہزاداحمدو دیگر موجود تھے۔

 Rotary Tree Plantation

Rotary Tree Plantation

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com