درخت زمین کا حسن ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کا قدرتی ذریعہ بھی ہیں۔ ممتاز بیگ

Mumtaz Baig

Mumtaz Baig

رحیم یار خان : درخت لگانا سنت نبوی ۖ کی پیروی کرنا، درخت زمین کا حسن ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کا قدرتی ذریعہ بھی ہیں۔ وطن عزیز کا ہرفرد سال میں ایک درخت بھی لگائے توہر طرف ہریالی اور خوبصورتی میں اضافہ ممکن ہے۔

ان خیالات کا اظہارروٹری انٹرنیشنل کی پاکستان پولیو کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ نے ہز ہائی نس شیخ خلیفہ سکول امان گڑھ میںروٹری کلب کے زیر اہتمام پولیو آگاہی اور درخت لگانے کی سالانہ مہم کے دوران کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈماسٹر سکول سرورظفر نے کہا کہ درخت بارش برسانے کا بہترین ذریعہ اور گرمیوں میں نعمت خداوندی ہیں۔

Mumtaz Baig

Mumtaz Baig

درخت لگانے کے بعد اسکی حفاظت بھی معاشرہ کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ سماجی کارکن پروین اکرم اورصدرکلب چوہدری ریاض احمد و سیکرٹری سدی سمیع خان نے کہا کہ درخت لگانے کی مہم کے دوران پولیو بارے آگاہی دینا بڑا اہم ہے۔اس موقع پر سکول اساتذہ و طلبہ کے علاوہ احمد بلال ، طلحہ بیگ ،فرحان عامر،، رانا عبدالجبار، لالہ ناصر محمود، درشن رام منگی،دھرمندرکمارو دیگربھی موجود تھے۔

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com