قصور کی خبریں 24/12/2016

Mian Farooq Ansari

Mian Farooq Ansari

قصور (بیورو رپورٹ) جرمنی پلٹ شہری کے” آفتاب میرج ہال” پر قبضہ مافیاء نے مسلح عورتیں بیٹھا دیں، 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ، سگا بھائی جان سے مارنا چاہتا ہے، شہری کی درخواست پر ڈی پی او نے کاروائی کاحکم دیدیا، ایس ایچ او تھانہ بی ڈویثرن نے موقع دیکھ کر پارٹیاں تھانے طلب کر لیں، معززین کی مصالحت کیلئے منت سماجت ،گزشتہ رات 5بجے کے ٹائم سے منحرف، اوورسیز پاکستانیز اور ڈی پی او ایکشن لیں ، مرزا آفتاب بیگ کی فریاد ، تفصیلات کے مطابق 12دسمبر کو پاکستان آنے والے صحافی مرزا آفتاب بیگ نے جگہ خرید کر سلامت پورہ کے علاقہ میں “آفتاب میرج ہال “بنا رکھا تھااوررجسٹری و پی ٹی ون بھی انکے نام پر ہے، مگر انکے پاکستان آنے کے دوسرے روز انکے بھائی مرزا انتخاب نے میرج ہال کے تالے تڑوا کر منیراحمد،شوکت علی ودیگر کے ہمراہ وہاں قبضہ کرنیکی کوشش کی،قبضہ مافیاء نے عورتیں بیٹھا دیں جو اب بھی وہاں موجود ہیں،اس دوران انکے مینجر اسدکو مارا اورمرزا آفتاب بیگ کو دھمکیاں دیں کہ 10لاکھ روپے جگا ء دیں ورنہ تمہیں جان سے ماردینگے ، جرمن پلٹ شہری کی درخواست پر ڈی پی او نے ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ بی ڈویثرن کو کاروائی کاحکم دیا، ایس ایچ او تھانہ بی ڈویثرن نے موقع پربھاری نفری کے ہمراہ ریڈ کی اور موقع ملاحظہ کرکے حالات تصدیق کئے،اسی دوران انتخاب بیگ نے جگہ کی ملکیت اور کاغذات لانے کا کہا مگر کاغذات لانے کی بجائے معززین کومصالحت کیلئے لے آیا ،گزشتہ رات 5بجے کے ٹائم طے ہوا اب ٹائم سے منحرف ہوگیا ہے ، مرزا آفتاب بیگ نے میڈیا کو بتایا کہ اسکا سگا بھائی جان سے مارنا چاہتا ہے اوورسیز پاکستانیز اور ڈی پی او ایکشن لیں ، اورمجھے انصاف دلوائیں ورنہ خودکشی کرلونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)سابق ایم پی اے چوہدری الیاس خاں مسلم لیگ ن میں شامل نہیں ہوئے ، سوشل میڈیا میں جاری کردہ خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، ترجمان مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ کی وضاحت ،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق ایم پی اے چوہدری الیاس خاں اچانک مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ پہنچ گئے اورسوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن جوائن کرلی ہے اور اب وہ بطورامیدوار ایم پی اے ن لیگ سے الیکشن میں حصہ لیں گے اور انہیں ٹکٹ تک مل چکا ہے ،ترجمان مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ نے وضاحت کی ہے کہ کسی بھی شخص کا ایم این اے کیساتھ مسلم لیگ ن دفتر آنا اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ وہ پارٹی جوائن کرچکے ہیں، اس حلقہ پی پی 175سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے محمدیعقوب ندیم سیٹھی 2مرتبہ الیکشن جیتے ہیں اور اب چےئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب ہیں ،اور انکی مسلم لیگ ن کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں ،واضح رہے کہ چوہدری الیاس گجرسابق ایم پی اے ڈکٹیٹرجنرل پرویزمشرف دور میں ق لیگ میں شامل ہوگئے تھے اور بعد میں وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ،انہوں نے مسلم لیگ ن کو اس وقت چھوڑا جب میاں محمدنوازشریف وزیراعظم پاکستان اور میاں شہباز شریف وزیراعلی پنجاب کی حکومت ختم کرکے انہیں جیل میں ڈال دیا گیا تھا ، دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ایم پی اے محمدیعقوب ندیم سیٹھی نے واضح کیا ہے کہ میرے سیاسی مخالفین اوچھے ہتھگنڈوں اور ڈس انفارمیشن پھیلا کر مسلم لیگ ن کے ورکروں کو گمراہ کررہے ہیں ، عام انتخابات میں میاں محمدنوازشریف کا یہ سپاہی تیسری مرتبہ بھی چوہدری الیاس خان کو شکست سے دوچار کرے گا ،دوسری جانب چوہدری الیاس خاں نے رابطہ کرنے پربتایا کہ وقت بتائے گاٹکٹ کسے ملتا ہے اور میں ن لیگ میں شامل ہوا ہوں کہ نہیں ،تصاویرسب کجھ بتاتی ہیں ،وہ دیکھ لیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ایم این اے میاں فاروق احمدانصاری نے کہا ہے کہ تین بار پورے ملک اور پانچ بار پنجاب پر حکمرانی کرنے والوں نے ملک و قوم کو کچھ نہیں دیا، غریب عوام کا خون چوسنے والے عوام کے جعلی ہمدرد بنے ہوئے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے خلاف کو ئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دہشت گردی کے پیچھے امریکہ، بھارت اور اس کے ایجنٹوں کا ہاتھ ہے۔ امریکہ، بھارت اور اسرائیل پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ امن دشمنوں کے مقابلے کے لیے امن دوست متحد ہو جائیں۔ سیاست کو تجارت بنانے والے قومی مجرم ہیں۔ہم سب کی منزل انقلابِ نظامِ مصطفی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ایم این اے میاں فاروق احمدانصاری نے مزید کہا کہ ملکی اقتدار ہمیشہ سیاسی قبضہ گروپوں کے نرغے میں رہا ہے۔ طاقت پرستی ہمارا قومی مزاج بن چکی ہے۔ لیڈروں کی اکثریت ملک سے لیتی بہت کچھ ہے لیکن دیتی کچھ نہیں۔ کرپشن کے ذریعے دولت جمع کرنے والے معزز اور باعزت بن چکے ہیں۔ 65 سالوں میں لیڈروں کے حالات ضرور بدلے لیکن عوام کے حالات نہیں بدلے اور لوٹ مار کی انتہا ہو گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ) امانت علی زیب کے داداکاانتقال، شہریوں کا اظہارِ تعزیت ،تفصیلات کے مطابق پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسابق سٹوڈنٹ لیڈر امانت علی زیب کے داداجان کا انتقال ہوگیا ،جنہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ، پاکستان فلاح پارٹی قصور کے آفس میں صدر مفتی فیاض احمدانصاری ، نائب صدر مہرعمران آفتاب، جنرل سیکرٹری سعیدقادری ،سابق ضلع ناظم اے ٹی آئی چوہدری سمیع اللہ جٹ ،بابا ئے اے ٹی آئی چوہدری ظفراللہ رضاء ،جنرل سیکرٹری ٹریڈونگ پنجاب چوہدری محمودالہی چشتی،صدر تحصیل قصور کونسلر مظفروارثی ، محمدنسیم لمباء ،ڈاکٹرجاویداسحاق ،امجداسحاق چوہدری، صدر یونین آف جرنلسٹ عطاء محمدقصوری نے امانت علی زیب کے داداکے انتقال پران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلنددرجات کیلئے دعاء مغفرت کی ہے ، آفس میں قرآن خوانی کی گئی اور لواحقین کو صبرکی تلقین کی گئی۔