قصور: ریلوے پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

Kasur

Kasur

قصور (جیوڈیسک) ریلوے پھاٹک کے قریب تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقے سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے دو ڈاکو پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کر دئیے گئے۔

پولیس تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں ریلوے پھاٹک کے قریب ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے دوران دونوں ڈاکو مارے گئے۔ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت امجد اور عرفان کے نام سے کر لی گئی ہے۔