چنگوانی قبیلہ کا اہم اجلاس باہمی مشاورت سے اہم فیصلے کئے گئے

Meeting

Meeting

چوٹی زیریں (شرجیل عارف خان چنگوانی سے) چنگوانی قبیلہ کا اہم اجلاس باہمی مشاورت سے اہم فیصلے کیئے گئے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شیخ محمد شریف چنگوانی کی رہائش گاہ پر قبیلہ کی تمام شاخوں کا اجلاس زیر صدارت ماسٹر حاجی محمدافضل خان چنگوانی منعتقدہوا۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے سردار مشتاق احمد خان چنگوانی ایڈوکیٹ ۔مولانا شیخ محمد شریف ۔ڈاکٹر غلام فرید خان چنگوانی ۔ڈاکٹر خلیل الرحمان چنگوانی ۔کونسلر محمدعارف خان چنگوانی ۔حافظ ریا ض احمد چنگوانی ۔سردار بشیر احمد خان چنگوانی ۔انسپکٹر امتیاز احمد چنگوانی ۔مولانا قاری عبدالمالک مکی نے قبیلہ کے اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ باہمی اختلافات کو بھلا کر خود میں ایک دوسرے کو بر داشت کرنے کا مادہ پیدا کر نا چاہیے اور تمام معاملات کو قومی پلیٹ فارم پر حل کر نا چاہیے اجلاس میں طے پایا کہ چوٹی زیریں میں چنگوانی قبیلہ کے چیف سردار مشتاق احمد خان چنگوانی تا حیات ہیں اور ایک مشاورتی کونسل ترتیب دی جائے جس میں تمام بر ادریوں کونما ئند گی دی جائے۔

جس کا چیئرمین شیخ محمد شریف خان چنگوانی کو نامزد کیا گیا اور طے پایا کہ برداری کے اختلافات دکھ سکھ نو جوانوں کی تعلیم ک مسائل مشاورتی کونسل میں طے کیے جائیں گے۔

اجلاس میں کریم بخش خان ۔مولوی گل محمد خان ۔احمد یار خان ۔سردار ریاض احمد ۔حافظ محمد اسماعیل خان ۔بڈھن خان ۔محمد یوسف خان ۔ماسٹر اللہ بخش ۔محسن کلیم خان ۔۔کونسلر محمد فہیم خان ۔عبد الر حمن خان ۔حسن خان ۔مولوی عبد الر شید ۔افتخار خان ۔فیض محمد خان ۔سراج خان ۔غلام فر ید باجھی آنی ۔عبد الغنی خان ۔حفیظ اللہ ۔صفدر خان ۔سجاد احمد ۔غلام رسول دشمن ۔عبدالباری خان ۔لقمان خان ۔سردار نعیم خان ۔فیاض احمد ۔احسان اللہ شانی ۔عبدالغفار ۔اللہ ڈتہ ۔رحیم بخش ۔حبیب الر حمان ۔جاوید خان ۔دلدار خان ۔ڈاکٹر رفیق۔ قاری عبدالواسع ۔واحد بخش ۔غلام بخش ۔شریک تھے سٹیج سیکرٹری کے فر ائض قاری عبدالمالک مکی نے سر انجام دیے۔