قبائل یونین آف جرنلسٹ کا قیام، عبوری ارگنائزنگ کمیٹی، مشاورتی کونسل اور آئینی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

Qabail Union of Journalist

Qabail Union of Journalist

مہمند ایجنسی : فاٹا کے صحافیوں کو متحد کرنے اور صحافیوں کو درپیش مسائل مشکلات کے حل کے لیے سینئر قبائلی صحافیوں نے سر جوڑ لیے۔ جناح پارک پشاور میں فاٹا کے تمام ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے سینئر اور جونیئر صحافیوں نے ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ جس میں قبائلی صحافیوں کو مقامی اور قومی سطح پر درپیش مسائل و مشکلات پر غور کیا گیا اور انہیں کم کرانے کے لیے ایک نمائندہ تنظیم کے قیام پر زور دیا گیا۔ تاکہ قبائلی صحافیوں کے قربانیوں کو اجاگر کیا جاسکے۔ کیونکہ فاٹا کے چودہ سے زیادہ صحافی شہید ہو چکے ہیں۔

جبکہ دو درجن سے زیادہ متاثر اور بے گھر ہو چکے ہیں۔ گزشتہ دس سالوں سے قبائلی صحافیوں کو مختلف طریقوں سے نشانہ بنایاجا رہا ہے اور ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ کافی عرصہ سے قبائلی صحافیوں کو متحد کرانے اور ان کے حقوق کے لیے ایک موثر، فعال اور نمائندہ یونین کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔

Qabail Union of Journalist

Qabail Union of Journalist

اجلاس میں قبائل یونین آف جرنلسٹ ”QUJ”پر اتفاق کیا گیا اور چھ ماہ کے لیے عبوری ارگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔ سینئر صحافی لعل ضمیر شاہ افریدی چیئرمین اور سینئر صحافی گل محمد مومند کنوینر مقرر کیا گیا۔جبکہ کمیٹی اور مشاورتی کونسل میں قدیر داوڑ، شہزاد دین وزیر، اورنگزیب افریدی، شہید خان اورکزئی، نثار افریدی، انور شاکروزیر، محمد یونس باجوڑی، شکیل مومند، حاجی سعید بادشاہ، محبوب شیر، شوکت خان، محمد سلیم اور جہاد گل افریدی سمیت دیگر شامل تھے۔

ارگنائزنگ کمیٹی اور مشاورتی کونسل ایک ماہ بعد قبائلی صحافیوں کا کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں قبائلی صحافیوں کو درپیش مشکلات اور خطرات پر اظہار خیال کیا جائے گا۔قبائل یونین آف جرنلسٹ کے لیے آئینی کمیٹی حیران مومند کی سربراہی میں میں تشکیل دیدی گئی جو کہ ترجیحی بنیادوں پر ایک ماہ کے اندر اندر آئینی ڈرافٹ تیار کریں گے۔