ماہ روز بیوٹی پارلر ٹرافی یوم پاکستان گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال نمائشی میچوں کا اعلان

Basketball

Basketball

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ماہ روز بیوٹی پارلرز کے اشتراک سے یوم قرارداد پاکستان 23مارچ کو گرلز ینڈ بوائز نمائشی میچوں کا اعلان کردیا گیا ۔”ماہ روز بیوٹی پارلرز ٹرافی یوم پاکستان گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال نمائشی میچز “مورخہ 23مارچ2017ء بروز جمعرات آرام باغ باسکٹ بال کورٹ برنس روڈ کراچی پر کھیلے جائینگے۔

گرلز نمائشی باسکٹ بال میچ شام 5بجے اور بوائز نمائشی باسکٹ بال میچ 8بجے شب کھیلے جائیں گے ۔دریں اثناء نمائشی میچز کے افتتاح سے قبل یوم پاکستان کے حوالے سے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور ماہ روز بیوٹی پارلرز کے زیر اہتمام آرام باغ کورٹ پر شایان شان تقریب کا اہتمام کیا جائیگا جس میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ریٹائرڈ) رشید علی ملک اور کھیلوں نامور سرپرست زوہیب طاہر کیک کاٹ کر نمائشی میچز کا افتتاح کرینگے۔

جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر