مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 3/9/2016

Arslan Shair

Arslan Shair

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سنیئر ٹرافی گریڈٹوکرکٹ ٹورنامنٹ میں ارسلان شیر اور شکیل قطب کی عمدہ پرفارمنس، کرکٹ بورڈ کے انڈر سنیئر ٹرافی گریڈٹوکرکٹ ٹورنامنٹ میں ارسلان شیر نے چار میچوں میں 14 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کے ساتھ ڈسٹرکٹ قصور کی طرف سے سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے انڈر سنیئر ٹرافی گریڈٹوکرکٹ ٹورنامنٹ میں ارسلان شیر نے چار میچوں میں 14 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کے ساتھ ڈسٹرکٹ قصور کی طرف سے سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا، جس میں جھنگ کے خلاف پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کی کارگردگی بہترین رہی، جبکہ شکیل قطب نے 13 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کے علاوہ سرگودھا کے خلاف ایک ففٹی بھی سکور کی، ارسلان شیر اور شکیل قطب کا کہنا ہے کہاس عمدہ پرفارمنس کا کریڈٹ ندیم ہارون رشید، عدنان اشرف، حافظ احتشام، غلام مصطفی ، ملک منیر، لطیف انصاری کو جاتا ہے،ارسلان شیر اور شکیل قطب کا مزید کہنا ہے کہ اگر ہمیں قائد اعظم ٹرافی میں حصہ دیا گیا تو اپنی سلیکشن کو درست ثابت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

SHO M Aslam

SHO M Aslam

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کا منشیا ت فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری، تین منشیات فروش گرفتار،68لیٹر دیسی شراب بر آمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد اسلم کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری، مصطفی آباد سرہالی روڈ، قبرستان گنج شہدا اور رائے کلاں میں چھاپے مار کر شفاقت سے 30لیٹرمحمد عاشق سے 33لیٹر اور ندیم عرف کرِ لا کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پانچ لیٹر دیسی شراب بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد اسلم نے کہا کہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوںاورجواریوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پکی حویلی کی رہائشی گھر سے سکول آئی فرسٹ ائیر کے طلبہ اغوا،چاند اور ندیم نامی افراد سفید رنگ کی کار میں اغواء کرکے لاہور کی طرف فرار ، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں پکی حویلی کے رہائشی عظیم صادق نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ یکم ستمبر کو میں اپنی بہن فرسٹ ائیر کی طلبہ ماریہ صادق کو گورنمنٹ ہائی سکول مصطفی آبادچھوڑ کر گیا تھا کہ جب میں اسے واپس لینے کیلئے آیا تو و ہ سکول سے باہر نہیں آئی، مجھے نوید اور مبشر نے بتایا کہ چاند اور ندیم نامی شخص ماریہ صادق کو سفید رنگ کی کار میں اغوا کرکے لاہور کی طرف فرار ہو گئے ہیں، ملزمان نے میری بہن کو حرام کاری و زنا کاری کی نیت سے اغوا کیا ہے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے عظیم صادق کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Layani News

Layani News