موہڑہ چوک کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم

Accident

Accident

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) موہڑہ چوک کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم دو کمسن بچوں سمیت ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد ہلاک، دو زخمی، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی واہ کینٹ کی حدود میں اے ڈبلیو سی ہزارہ روڈ نذد موہڑہ چوک پر تیز رفتار ڈیمپر نے مسافر وین کو ٹکر دے ماری حادثہ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دو بچے پندرہسالہ شیر علی ولد نثار، دو ماہ کی زوہرہ دختر نثار انکے والدین نثار ولد خدا بخش اسکی بیوی نسرین زوجہ نثار جو کہ حضرو کے رہائشی تھے۔

ثاقب علی ولد شیر خان ساکن بسال اٹک نامی نوجوان جاں موقع پر بحق ہوگئے،حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں امریز اور خرم شہزاد شامل ہیں ،عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتار ڈیمپر کی غفلت کے باعث پیش آیا ، ٹرک کی غلط اوور ٹیکنگ نے کئی قیمتی جانوں کو نگل لیا،نعشوں کو زخمی افراد کو سول ہسپتال حسن ابدال لیکر جایا گیا جہاں عملہ نے یہ کہہ کر طبی امداد فراہم کرنے سے انکار کردیا کہ مذکورہ حدود انکی نہیں لہذا زخمیوں اور ہلاک شدگان مسافروں کی نعشوں کو سول ہسپتال ٹیکسلا پہنچایا جائے جس پر حادثہ کا شکار ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مسافر وین ہائی ایس نمبری RIS-2624 ہری پور سے راولپنڈی جارہی تھے جبکہ بائیس ویلر ٹرالر نمبری C-2988 ہری پور سے حسن ابدال جارہا تھا حادثہ واہ کینٹ کی حدود موہڑہ چوک کے پاس رونما ہوا،حادثہ کی اطلاع ملتے ہیں تھانہ سٹی واہ کینٹ کے ایس ایچ او ظہیر الدین بابر چوکی نمبر چار کے انچارج سب اسپکٹر شبیر شاہ موقع پر پہنچ گئے ٹرالر کو پولیس نے قبجہ میں لے لیا جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،مسافر وین کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی حادثہ میں شدید زخمی ہوئے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038