ٹَرمپ لاپرواہ صدر ہونگے لہذا ووٹ نہ دیا جائے: ریپبلیکنز

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ میں ریپبلکن جماعت سے تعلق رکھنے والے سلامتی کے اُمور کے سابق مشیران، خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان اور تجارتی نمائندوں پر مشتمل 50 شخصیات نے ایک خط میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ ٹرمپ کی بے پروا شخصیت امریکی صدر بننے کے قابل نہیں ہے لہذا ہم انہیں ووٹ نہیں دیں گے۔

ان شخصیات میں ریپبلکن صدور رچرڈ نکسن سے لے کر جارج ڈبلیو بش تک کے ادوار میں کام کرنے والے بشمول سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر مائیکل ہیڈن، قومی سلامتی کے سابق ڈائریکٹرز مائیکل چرٹوف اور ٹوم رج، سابق تجارتی نمائندہ کارلا ہلز اور متعدد نائب وزرائے خارجہ شامل ہیں۔

یہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر ان کی اپنی جماعت کی طرف سے اب تک کا سامنے آنے والا تلخ ترین تبصرہ ہے۔

اس خط میں نہ صرف سخت الفاظ میں یہ کہا گیا کہ ٹرمپ صدارت کے اہل نہیں ہیں بلکہ یہ بھی تحریر کیا گیا کہ وہ خطرناک ترین اور امریکی تاریخ کے لاپرواہ صدر ہوں گے۔