ٹرمپ نے اسلام مخالف باتیں کیں‘ مسلمان سنجیدگی سے ووٹ استعمال کریں: امریکی رکن کانگرس

Donald Trump

Donald Trump

ٹیکساس (جیوڈیسک) امریکی کانگریس اور دفاعی کمیٹی کے رکن مارک ویسی نے ریاست ٹیکساس کے شہر ارلنگٹن میں واقع مسجد کا دورہ کیا۔ اس موقع ان کا کہنا تھا کہ رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اصل مقابلہ ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہی ہوگا مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ صدارتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں اور اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔

مارک ویسی نے ریاست ٹیکساس کے شہر ارلنگٹن میں واقع مسجد کا دورہ کیا۔ گرین اوکس دارالایمان مسجد میں نماز جمعہ کے بعد مسلمانوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے ووٹ کا درست استعمال کرکے ہی اپنی آواز کو امریکی ایوانوں میںقابل سماعت بنا سکتے ہیں۔ مارک ویسی نے کہا حال ہی میں پاگل پن پر مبنی بہت سی باتیں سننے کو ملیں،جیسے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگادی جائے۔

ٹرمپ نے اسلام کے خلاف باتیں کر کے امریکیوں کو خوف زدہ بھی کیا اس لئے مسلمان سے ووٹ کے استعمال کو انتہائی سنجیدگی سے استعمال کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے کی بات کو یقینی بنائیں۔امریکہ کی مستقبل کی پالیسیاں اسی وقت بہتر ہو سکیں گی جب ان پالیسیوں میں مسلمانوں کی بھی آواز شامل ہو گی۔