ٹرمپ صدارتی امیدوار بن جائیں گے، امریکی اخبارکا دعویٰ

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کون ہوگا،اسکافیصلہ توابھی نہیں ہوامگر امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ری پبلکن حریفوں کومات دے کر صدارتی امیدوار بننے کی نامزدگی حاصل کرلیں گے۔

صدارتی امیدوار بننے کے ری پبلکن خواہشمندوں میں ڈونلڈٹرمپ اپنی مقبولیت کےلحاظ سے سرفہرست ہیں تاہم پارٹی کی جانب سے نامزدگی حاصل کرنے کی دوڑ میں انکا کروز اور روبیو سے سخت مقابلہ ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کسی بھی پارٹی کی جانب سے نامزدگی حاصل کرنے کے لیے بارہ سو ، سینتیس ڈیلی گیٹس کی حمایت درکار ہوتی ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق ٹرمپ کو سڑسٹھ ڈیلی گیٹس جبکہ ان کے حریف ٹیڈ کروز کو صرف گیارہ ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل ہے۔

اسی تناسب کو سامنے رکھا جائے تو نیواڈا کاکس میں ٹرمپ کو مزید بارہ یا اس سے بھی زائد ڈیلی گیٹس کی حمایت مل سکتی ہے۔ اور ڈونلڈ ٹرمپ بالآخر بارہ سو چھیالیس ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرکے ری پبلکن صدارتی امیدواربن جائیں گے۔