ڈونڈ ٹرمپ کی ریلی میں حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں، پولیس کی شیلنگ

Trop

Trop

نیو میکسیو (جیوڈیسک) امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت شروع سے ہی متنازعہ تھی لیکن اب نہ صرف عالمی سطح پربلکہ امریکا میں بھی متنازعہ بن چکی ہے جس کے باعث اب انہیں اپنی ہی ریلیوں کے دوران کافی مظاہروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

میکسیکو کے علاقے میں کنوینشن سینٹر کے باہر ریلی میں شرکت کے لیے ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد جمع تھی جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرنا تھا، تھوڑی دیر بعد ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف مظاہرین بھی ریلی کے پاس پہنچ گئے اور انہوں نے ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی شروع کردی جب کہ مظاہرین نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے درج تھے۔

کچھ ہی دیر بعد ٹرمپ کے حامیوں اورمخالفین کے درمیان جاری نعرے بازی نے تشدد کی شکل اختیار کرلی جس کے بعد مظاہرین مشتعل ہوگئے اوراس کے نتیجے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے دھوئیں کے گرینیڈ سمیت کالی مرچوں کا اسپرے بھی کیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے واقعات ہوئے اور مشتعل مظاہرین نے بوتلیں اور قمیضوں کو جلاکر پولیس پر پھینک دیا۔

واضح رہے کہ ری پبلکن کے مضبوط ترین امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اسلام مخالف پالیسی اور بیانات کی وجہ سے دنیا بھر میں متنازعہ ہو چکے ہیں جب کہ ان کے خلاف اس سے پہلے بھی کئی ریاستوں میں مظاہرے ہوچکے ہیں جن میں جھڑپوں کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔