ٹرمپ کا یوٹرن؛ مسلمانوں پر پابندی کا بیان واپس لے لیا

Trump

Trump

ایڈن برگ (جیوڈیسک) امریکی ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے مسلمانوں کے امریکامیں داخلے پر پابندی کا بیان واپس لے لیا۔

ایک انٹرویومیں ڈونلڈ ٹرمپ کی خاتون ترجمان ہوپ ہکس نے مسلمانوں کے حوالے سے ٹرمپ کے متنازع بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ وہ تمام مسلمانوں کیخلاف نہیں بلکہ صرف ’دہشت گردریاستوں‘ سے تعلق رکھنے والوں کی امریکاآمدکے خلاف ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے رویے میں مزید نرمی لاتے ہوئے بیان دیا کہ وہ ان ممالک سے بھی مسلمانوں کو امریکا آمد کی اجازت دینے پرغورکریں گے جہاں دہشت گرد سرگرمیاں جاری ہیں تاہم ان افرادکوسخت اسکروٹنی سے گزرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 دسمبر 2015 کو سان برنارڈینوحملے کے بعدمسلمانوں کے امریکامیں داخلے پرمکمل پابندی کامطالبہ کیاتھا، انھوں نے یہ بیان اسکاٹ لینڈمیں دیا جب کہ ٹرمپ کی ترجمان نے یہ نہیں بتایاکہ کونسی ریاستیں ہیں جنھیں وہ دہشت گردسمجھتے ہیں۔