سونامی خان کی جانب سے وزیراعظم کیلئے تعریفی الفاظ لائق تحسین ہیں۔ خالد جٹ

Khalid Jatt

Khalid Jatt

فیصل آباد (پ ر) صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن سٹی فیصل آباد چوہدری خالد جٹ ‘ جنرل سیکرٹری محمد نعیم اور عوامی لیڈر شہباز گل بٹ نے کہا ہے کہ سونامی خان کی جانب سے وزیراعظم میاں نواز شریف کی تعریف سے ثابت ہوگیا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور اقتدار میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور عوامی مسائل کے حل میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ میاں برادران نے ملک کی ترقی کیلئے بہترین پلاننگ کی یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن بھی حکومتی کارکردگی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکی۔

خالد جٹ نے کہا کہ عمران خان نے شروع دن سے ہی نواز شریف کے خلاف محاذ کھول رکھا تھا اورحکومتی کے کسی بھی کام کی تعریف کرنے کی بجائے احتجاج اور تنقید کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے تھے لیکن آج وہ بھی حکومتی کارکردگی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

اگر سونامی خان شروع دن سے حکومتی پالیسیوں کی حوصلہ افزائی کرتے اور حکومت کی راہ میں روڑے اٹکانے کی بجائے مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرتے تو قوم کا قیمتی وقت بھی ضائع نہ ہوتا اور چینی صدر کا دورہ پاکستان بھی منسوخ نہ ہوتا۔ سونامی خان کے دھرنوں اور منفی سیاست سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔