توپانوالہ چوک کے قریب ٹریفک کے دو حادثات میں ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی

Accident

Accident

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی) توپانوالہ چوک کے قریب اورابھایاپل پرٹریفک کے دوحادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں توپانوالہ چوک کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے روڈکراس کرنے والے چوہدری مہردین راجپوت ولد قمردین سکنہ محلہ چمن چوک کو ٹکر ماردی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا۔

جو نہی زخمی کو ہسپتال لایا گیااس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ تھانہ کینٹ میں متوفی کے بیٹے عادل نے نامعلوم موٹرسائیکل سوارکیخلاف اس واقعہ کامقدمہ درج کرادیا۔دوسرے واقعہ میں تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں ابھا یاپل پر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں دوافراد زخمی ہو گئے۔ جنکو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ داخل کرا دیا گیا ہے۔۔