تربت میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا

Turbat

Turbat

تربت (جیوڈیسک) گوگدان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب زور دار دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سیکیورٹی فورسز کا قافلہ تربت کے علاقے گوگدان سے گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم دھماکے میں فورسز کی گاڑیاں محفوظ رہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرنٹئیر کور کی گاڑیاں میرانی ڈیم جارہی تھیں کہ ریمورٹ کنٹرول دھماکا ہوا تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔