تربت میں سرکاری گاڑی پر فائرنگ، چار اہلکار زخمی

Turbat

Turbat

تربت (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری تعمیراتی ادارے کی گاڑی پر فائرنگ کردی ہے، جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل دشت کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری تعمیراتی ادارے کی سیکورٹی پر معمور سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں تربت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایک اہلکار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، واقعہ کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔