تربت: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ملزم فرار

Turbat Firing

Turbat Firing

کوئٹہ (جیوڈیسک) تربت میں نامعلوم افراد نے مچھلی فروش کی دکان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ ملزم فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت کی تحصیل مند کے بازار میں مچھلی فروش کی دکان پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں 65 سالہ مچھلی فروش موقع پر جاں بحق ہو گیا اور ملزمان وہاں سے فرارہو گئے ، اطلاع ملنے پر لیویز کے عملے نے لاش کو قبضہ میں لیکر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔