تربت میں گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Bodies

Bodies

تربت (جیوڈیسک) مند کے قریب نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

تربت کے علاقے مند میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ ملزمان فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ واقعے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں جاں بحق افراد کی شناخت امین، مہید، قیوم ، کریم اور نادل کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے، واقعہ دہشت گردی ہے یا پرانی رنجش کا شاخسانہ ، اس بارے میں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔