ترکی میں کشتی ڈوبنے سے4 بچوں سمیت13 تارکین وطن ہلاک

Ship Sinking

Ship Sinking

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے جنوب مغربی علاقے سے یونان روانہ ہونے والی کشتی ڈوبنے سے 4 بچوں سمیت 13 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ ترکی کے ساحلی محافظوں نے ڈوبنے والی کشتی میں سوار دیگر205 غیر ملکی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

یہ کشتی ترک تفریحی ساحلی شہر رکتا سے یونان جانے کیلیے روانہ ہوئی تھی کہ بین الاقوامی پانیوں میں ڈوب گئی، ادھر سویڈن کے شہر مامو میں پناہ کے حصول کیلیے پچھلے 25 دن سے بھوک ہڑتال اور دھرنا دینے والے 33 پناہ گزین فلسطینیوں کی حالت غیر ہونے کے بعد انھیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ درجنوں تارکین وطن احتجاجی دھرنا بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ان تمام شہریوں کا مطالبہ ہے کہ سویڈن حکومت انھیں دیگر تارکین وطن کے برابر شہری حقوق فراہم کرے اور انھیں باضابطہ پناہ گزین کا درجہ دے، دوسری جانب پیر کو یورپی یونین کے وزرائے خارجہ تفویض شدہ کوٹے کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد تارکینِ وطن کی آباد کاری کیلیے ایک مشترکہ منصوبے پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔