ترکی میں بم دھماکے اور فائرنگ سے 3 فوجیوں سمیت سیکیورٹی اہلکار ہلاک

Turkey Blast

Turkey Blast

انکارا (جیوڈیسک) ترکی میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 فوجیوں سمیت 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ترکی کے مشرقی شہربنگول میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 3 فوجی ہلاک جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔عراق کی سرحد سے ملحقہ شہرسیمدنلی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکارکو ہلاک کردیا۔ دونوں واقعات کی اب تک کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ترکی میں ہونے والے دھماکوں کے بعد کالعدم قراردی گئی کردستان ورکرز پارٹی اور حکومت کے مابین جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے ترکی میں پرتشدد واقعات میں 70 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔