ترکی: میٹروبس میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی

Turkey

Turkey

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے شہر استنبول میں میٹرو کی ایک بس کو آگ لگ گئی ، واقعے کے بعد میٹرو سروس معطل کر دی گئی ۔

حکام کے مطابق واقعہ شہر کے علاقے توپ کپی میں واقع ایک میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلے زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور پھر بس کو آگ لگ گئی، تاہم واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ بعد ازاں پولیس ، ایمبولینس اور آگ بجھانے والا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ۔