ترکی کے مختلف شہروں میں دہشت گردوں اور فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں کئی فوجی شہید

Ambulans

Ambulans

ترکی (جیوڈیسک) حقاری کی تحصیل چوکورجا میں 7، ضلع حقاری کی تحصیل شمدینلی میں 5 فوجی دہشت گرد تنظیم کے حملوں میں شہادت پا گئے ہیں۔ ان جھڑپوں میں 21 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں، دوسری جانب سیکورٹی قوتوں نے مختلف آپریشنز میں ایک سو سے زائد دہشت گردوں کو بے بس کر دیا ہے

دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کو ناکارہ بنانے کے زیر مقصد آپریشنز جاری ہیں۔ دوسری جانب ضلع وان کی تحصیل چالدران میں دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف جاری آپریشن میں 8 فوجی شہید جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

چالدران کی تحصیل کوہ تن دوریک میں علیحدگی پسند تنظیم کے عناصر کے خلاف جاری کاروائی کے دوران تصادم ہوا۔ جس میں 8 فوجی جام شہادت نوش کر گئے جبکہ 8 زخمی فوجیوں کو اسپتالوں میں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔

جس کے بعد ترک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے تن دوریک پر تین بار بمباری کرتے ہوئے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ماردن کی تحصیل دار گیچت میں دہشت گردوں اور سیکورٹی قوتوں کے درمیان جھڑپ میں دو فوجی اور ایک چوکیدار شہید جبکہ 4 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔