ترکی : مختلف شہروں میں آپریشن، 23 افراد مارے گئے

Turkey Army

Turkey Army

ترکی (جیوڈیسک) دیار باقر کے رہائشیوں کو شہر سے نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ پچھلے ایک ماہ سے کالعدم کردستان ورکر پارٹی اور ترک افواج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جن میں درجنوں عام شہری بھی مارے جا رہے ہیں۔

ان جھڑپوں سے سب سے زیادہ تاریخی قصبہ، سر، متاثر ہوا ہے جہاں پچھلے سال 2 دسمبر سے کرفیو نافذ ہے۔

کردستان ورکر پارٹی اور ترک افواج کے درمیان تیس سال پر محیط لڑائی میں اب تک چالیس ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔