ترکی: جی ٹونٹی ممالک کے سربراہان کا اجلاس، انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے پر اتفاق

Meeting

Meeting

انتالیہ (جیوڈیسک) ترکی میں ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی ٹونٹی کے اجلاس میں سربراہان مملکت نے سر جوڑ لیے۔ رکن ممالک نے غیر ملکی دہشت گردوں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔

مشترکہ بیان کے مجوزہ مسودے کے مطابق جی ٹونٹی ممالک نے سرحدوں کی نگرانی، طیاروں اور ہوائی اڈوں کی سیکیورٹی بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک کے رہنماؤں نے پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے انٹرنیٹ سمیت ٹیکنالوجی کا استعمال روکنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ رکن ممالک دہشت گردوں کی بھرتی روکنے کے لئے اقدامات بھی کریں گے۔