ترکی : ملکی صنعتی پیدوار میں اضافہ

Turkey Industry Growth

Turkey Industry Growth

ترکی (جیوڈیسک) ترک محکمہ برائے شماریات کے مطابق، اگست کے مہینے میں ترک صنعتی پیدوار میں جولائی کے مقابلے میں 9٫4 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

واضح رہے کہ ماہرین اقتصادیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ سال رواں کے اگست کے مہینے کا تناسب گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 2٫8 فیصد تک بڑھ سکتا ہے مگر اس پیشن گوئی کے بر خلاف ترک صنعتی پیداوار 3٫6 فیصد بڑھ گئی۔