ترکی میں معاشی طور پر حالات سازگار ہیں: موڈیز

Moody,s

Moody,s

ترکی (جیوڈیسک) قرضوں کی درجہ بندی کے عالمی ادارے موڈیز نے ترکی کے BAA 3 پوائنٹس کو برقرار رکھا ہے۔

ادارے نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ 15 جولائی کے واقعات کے بعد فی الوقت ترکی کی معاشی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہیں مگر اس بارے میں حتمی رپورٹ تین ماہ کے اندر جاری ہو گی۔

سال رواں سے متعلق ادارے کی رپورٹ کا اعلان دو دسمبر کو کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ موڈیز نے آخری بار ترکی سے متعلق اپنی رپورٹ گزشتہ سال دسمبر میں جاری کی تھی جس میں اُس نے ترکی کو سرمایہ کاری کےلیے موزوں ملک قرا ر دیا تھا۔