ترکی کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے: شہباز شریف

Shahbaz Sharif and Recep Tayyip Erdogan Met

Shahbaz Sharif and Recep Tayyip Erdogan Met

ترکی (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترکی کے تعاون سے کم آمدن والے خاندانوں کیلیے کم لاگت کے معیاری گھر تعمیر کیے جائینگے اور اس حوالے سے ترک ادارے کوہرممکن سہولتیں دینگے۔

وزیر اعلی پنجاب نے استنبول میں ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی۔ ترک صدر سے ملاقات میں وزیراعلی نے بغاوت کی کوشش ناکام بنانے پر طیب ایردوان کی عظیم قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں ماضی میں ٹینک آتے تھے اور اذانوں کی آوازیں بند کرادیتے تھے ،اس دفعہ اذانوں نے ٹینکوں کا راستہ روک دیااورانہیں بھگادیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترکی کا دشمن ہمار ا دشمن ہے اورجو رجب طیب ایردوان کا دشمن ہے وہ میرا بھی دشمن ہے۔