ترکی : جھڑپ میں فوجی سمیت تین افراد ہلاک

Turkey Fight

Turkey Fight

استنبول (جیوڈیسک) ترکی میں ہونے والی ایک جھڑپ میں ایک فوجی سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔

صوبہ دیار بکر میں کرد باغیوں نے فوجیوں کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا، اس جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار اور دو باغی مارے گئے ہیں۔

زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ پچھلے کچھ ہفتوں سے کرد باغیوں کے حملوں میں شدت آئی ہے۔