ترکی میں حکومت مخالف امن ریلی کے قریب 2 بم دھماکوں میں 86 افراد ہلاک

Turkey Bombings

Turkey Bombings

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں حکومت کے خلاف نکالی جانے والی امن ریلے میں یکے بعدیگرے 2 دھماکوں میں 30 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انقرہ ریلوے اسٹیشن اور حکومت مخالف گروپ کی جانب سے منعقدہ امن ریلی کے قریب 2 زور دار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 20 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جب کہ دھماکوں میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بعض ذرائع کے حوالے سے بم دھماکوں کو خود کش حملے قرار دیا ہے تاہم ابھی تک اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب ان دھماکوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔