ہم انسانی وقار کو مزید بلندی کی جانب لیجائیں گے، وزیر اعظم بن علی یلدرم

Binali Yıldırım

Binali Yıldırım

ترکی (جیوڈیسک) وزیر اعظم بن علی یلدرم نے وضاحت کی ہے کہ ترکی، انسانی وقار کو بلند کرنے کی خاطر عالمی و علاقائی امن کے قیام میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے عمل کو آئندہ بھی جاری رکھے گا۔

وزیر اعظم یلدرم نے بھی سال نو کے حوالے سے اپنے پیغام میں بتایا کہ ” بغاوت کی کوشش ، دہشت گردی اور دھمکیوں کے ساتھ ہمیں کمزور بنانے کے درپے ہونے والے اپنے گندے عزائم تک کبھی بھی نہیں پہنچ پائیں گے، قوم و مملکت کے درمیان یکجہتی کے خلاف انہیں قطعی طور پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

ہم سال 2017 میں بھی اسی ارادے اور اتحاد کے ساتھ دشمنوں کو زیر کرتے ہوئے اپنے سفر پر پختہ قدموں کے ساتھ رواں دواں رہیں گے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ”ہم جمہوری استحکام، قانونی نظم و نسق اور ملکی سلامتی و تحفظ کو بالائے طاق رکھیں گے، صدر ترکی کی قیادت اور حزبِ اختلاف کے ساتھ شانہ بشانہ ہوتے ہوئے ہم سماجی تعاون کو مزید آگے لیجائیں گے اور دہشت گردی کا قلع قمع کریں گے۔ کوئی بھی طاقت ہمارے بھائی چارے اور اخوت کا بال تک بھیگا نہیں کر سکتی۔”