ترکی : ہیلی کاپٹر حادثے میں 7 افراد ہلاک

Turkey Helicopter Crash

Turkey Helicopter Crash

ترکی (جیوڈیسک) ترکی کے شہر استنبول میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 4 روسی کاروباری شخصیات سمیت 7 بزنس مین ہلاک ہو گئے۔

یہ ہیلی کاپٹر ادویات اور گھریلو مصنوعات بنانے والے گروپ ’اکزاسیباسی‘ کی ملکیت تھا۔ جس میں اس کمپنی کے چیف آپریشنز سمیت 4 روسی بھی مارے گئے۔

ہیلی کاپٹرز کمال اتاترک ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہائی وے پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

قبل ازیں حکام کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر ٹیلی وژن ٹاور سے ٹکرانے کے بعد ہائی وے پر گر کر تباہ ہوا، تاہم ضلعی گورنر کا کہنا تھا کہ وہ اس کی تصدیق نہیں کر سکتے۔