ترکی اور ایران کا تجارت بڑھانے‘ اختلافات ختم کرنے کا عزم

Turkey and Iran

Turkey and Iran

تہران (جیوڈیسک) ترکی کے وزیراعظم احمد داود اوگلو اعلی سطح سیاسی اور اقتصادی وفد کو ساتھ لے کر تہران پہنچ گئے۔

مہرآباد ہوائی اڈے پر ایران کے وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی محمود واعظی نے ترکی کے وزیراعظم احمد داود اوگلو کا استقبال کیا۔ ترکی کے وزیراعظم احمد داود اوگلو کے وفد میں اقتصادی، کسٹم و تجارت، توانائی، نقل و حمل اور مواصلات و ترقی کے وزراء ، ماہرین، حکومتی عہدیدار اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ترک وزیراعظم صدر روحانی سے ملے ،اوگلو نے کہا ہمارے خیالات مختلف ہیں لیکن تاریخ اور جغرافیہ کو نہیں بدل سکتے، نسلی اور فرقہ وارانہ جھگڑے روکنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔

علاقائی معاملات پر اختلافات میں علاقے کے استحکام کیلئے اختلافات ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں، کوکی کے وی پریس ٹی وی سے گفتگو کرتے کہا جہانگیری نے کہا استحکام اور سکیورٹی کا دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا، اوگلو نے کہا پابندیاں ہٹنے کا مطلب ہے ہم سالانہ 130ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کو آگے لے جا سکتے ہیں یاد رہے شام کے معاملے پر دونوں حریف ہیں۔