ترکی کی قومی ٹیم نے اپنا نام تاریخ میں رقم کروا لیا

Weightlifting

Weightlifting

پولینڈ (جیوڈیسک) پولینڈ میں منعقدہ یورپی اسٹارز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں 39 تمغے جیت کر ترکی کی قومی ٹیم نے اپنا نام تاریخ میں رقم کروا لیا ہے۔

ترکی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ناوی تومیسل شہر میں منعقدہ چیمپئن شپ میں 23 ممالک نے 320 کھلاڑیوں کے ساتھ شرکت کی۔

ترکی نے 14 خواتین سمیت 18 ویٹ لفٹروں کے ساتھ چیمپئن شپ میں شرکت کی اور 10 طلائی، 11 نقرئی اور 18 کانسی کے تمغے جیت کر ترک ویٹ لفٹنگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ تمغے جیتنے والی ٹیم کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

عمومی درجہ بندی میں ایک ہزار 836 پوائنٹ لے کر ترکی پولینڈ کے بعد عالمی نمبر 2 بن گیا ہے۔