ترکی: صدر طیب اردوان کی جماعت تیرہ برس بعد اکثریت کھو بیٹھی

Tayyip Erdogan

Tayyip Erdogan

انقرہ (جیوڈیسک) ترک صدر طیب اردوان کی جماعت تیرہ برس بعد اکثریت کھو بیٹھی، جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے مخلوط حکومت تشکیل دینے کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔

ترکی کے عام انتخابات میں صدر طیب اردوان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

پارٹی کو تیرہ سالہ اقتدار میں پہلی بار اس طرح کی صورتحال کا سامنا ہے اور وہ صرف 41 فیصد ووٹ حاصل کر سکی۔ ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ نتائج کے مطابق کوئی جماعت بھی تنہا اقتدار نہیں سنبھال سکتی۔

وزیر اعظم دائود اوغلو نے دیگر جماعتوں کو نئے آئین کی تیاری کیلئے حکومت کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے، مخلوط حکومت کی تشکیل کیلئے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی جاری ہیں۔