ترکی میں صدارتی نظام کے لیے 16 اپریل کو ریفرنڈم کرانے کا اعلان

Sady Gavin

Sady Gavin

ترکی (جیوڈیسک) ہائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین صادی گووین نے اعلان کیا ہے کہ آئینی ترمیم پر ریفرنڈم کا انعقاد 16 اپریل سن 2017 کے روز ہو گا۔

گیون نے پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی کی جانب سے قبول کردہ 6771 نمبر کے جمہوریہ ترکی کے آئین میں تبدیلی لائے جانے پر مبنی بل کو سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ترمیم کو عوامی رائے دہی کے لیے پیش کرنے کے لیے 60 دن کے بعد کے پہلے اتوار کی شرط موجود ہے۔ لہذا اس قانون کے دائرہ کار میں آئینی ترمیم پر ہمارے ادارے کی 74ویں قرار داد کی رو سے 16 اپریل سن 2017 بروز اتوار کو ریفرنڈم کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گوین کا کہنا تھا کہ اسوقت اندراج شدہ 55 ملین 3 لاکھ 36 ہزار 90 ووٹرز موجود ہیں ، جن کے لیے اندرون ِ ملک تقریباً1 لاکھ 64 ہزار بیلٹ بکس قائم کیے جائینگے۔

بیرون ملک اندراج شدہ 2 ملین 9 لاکھ ووٹرز موجود ہونے کی وضاحت کرنے والے گوین کا کہنا ہے کہ یہ رائے دہندگان 57 ملک، 119 نمائندہ دفاتر اور 32 کسٹم چوکیوں پر قائم کیے جانے والے بیلٹ بکسوں میں ووٹ ڈالیں گے۔

کسٹمز چوکیوں اور بیرون ملک ترک نمائندہ دفاتر میں ووٹنگ کرنے کے درمیان کسی قسم کوئی فرق موجود نہ ہونے پر توجہ مبذول کرانے والے چیئر مین نے بتایا ہے کہ ” ان انتخابات کے لیے واحدانہ سسٹم قائم کیا جائیگا۔ ووٹرز اس کے تحت اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

بیرون ملک پولنگ کا عمل 27 مارچ تا 9 اپریل جبکہ کسٹم چوکیوں پر 27 مارچ تا 16 اپریل تک جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ “ریفرنڈم میں سفید رنگ کے حامل کاغذ پر “ہاں ” اور خاکی رنگ کے کاغذ پر “نہیں” پر مہر لگائی جائیگی۔