ترکی: باغی جنرل سمیت 42 افراد فائرنگ اور دھماکوں میں ہلاک

Turkish Military

Turkish Military

ترکی (جیوڈیسک) ترکی میں باغی فوجی ٹولے کی جانب سے تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے دوران فائرنگ اور دھماکوں میں 42 افراد ہلاک ہوئے۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک باغی جنرل سمیت 17 پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔

سینئر حکام کے مطابق بغاوت کی کوشش کے دوران صدارتی محل میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 13 فوجی گرفتار کر لیے گئے۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے حکم دیا ہے کہ باغیوں کے زیر استعمال لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو مارا گرایا جائے۔

ایک ترک عہدیدار نے بتایا کہ صدر ایردوآن کہ جامی ترک فضائیہ کے لڑاکا طیارے مغربی ترکی کی اسکی شہر ائر بیس سے اڑان پھرنے کے بعد باغیوں کے زیر استعمال جہاز اور ہیلی کاپٹروں کو تباہ کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ترکی میں فوجی بغاوت ناکام ہونے کے بعد ترک حکومت نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔