ترکی: سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 پولیس اہلکار ہلاک، 5 زخمی

Turkey Attacks Hit Police

Turkey Attacks Hit Police

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے جنوب مشرقی علاقے دیار بکر میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کئے گئے بم دھماکے میں پولیس کی آرمرڈ کار کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام نے شبہ کا اظہار کیا ہے کہ دھماکہ کردوں نے کیا ہے۔